اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی آئی جی علی وسیم کی کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی آئی جی علی وسیم کی کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد علی وسیم نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کی شکایات اور مسائل غور سے سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا فوری اور میرٹ پر حل اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہری بغیر کسی سفارش کے اپنی شکایات کے ازالے کے لیے ڈی آئی جی آفس میں منعقد ہونے والی روزانہ کی کھلی کچہری میں تشریف لا سکتے ہیں۔دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس پی سٹی زون محمد خرم اشرف، ایس پی صدر زون کاظم نقوی، متعلقہ دونوں زونز کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران جرائم کی روک تھام، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں، مؤثر پٹرولنگ اور شہر میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے افسران کو ہدایت کی کہ جرائم کے سدباب، امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے اور پٹرولنگ کے نظام کو مؤثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔اسلام آباد پولیس شہریوں کے مسائل کے فوری ازالے، جرائم کی روک تھام اور وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔






