اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) عنوان صوبہ ہزارہ – ایک دیرینہ خواب اور ہماری جدوجہد
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) صوبہ ہزارہ کا مطالبہ کوئی نیا نعرہ نہیں، یہ اس خطے کے باسیوں کے دل کی آواز ہے۔ یہ آواز ہمارے پہاڑوں کی طرح مضبوط اور ہماری وادیوں کی طرح سچی ہے۔
اس تحریک کو جس شخصیت نے ہمیشہ اصولوں کے ساتھ زندہ رکھا وہ محترم سردار محمد یوسف صاحب ہیں۔ آپ مسلم لیگ ن کا ایک باوقار چہرہ ہیں، مانسہرہ کی سیاست میں آپ کا قد بہت بڑا ہے۔ آپ نے ہمیشہ ہزارہ کے حقوق کی بات دلیل اور وقار کے ساتھ کی ہے۔ آپ کی قیادت میں ہزارہ کے نوجوانوں کو ایک سمت ملی ہے۔ ہم آپ کو اپنا بڑا اور رہنما مانتے ہیں۔
آج اگر ہزارہ کی بیٹیاں عدالتوں میں، ایوانوں میں اور سڑکوں پر اپنے صوبے کے لیے آواز اٹھا رہی ہیں تو اس کی وجہ سردار محمد یوسف صاحب جیسے رہنماؤں کی سرپرستی ہے۔
میں بطور ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور بطور ہزارہ کی بیٹی یہ عہد کرتی ہوں کہ صوبہ ہزارہ کی یہ جنگ ہم قانونی، سیاسی اور اخلاقی ہر محاذ پر سردار محمد یوسف صاحب کی سربراہی میں لڑیں گے۔ یہ صرف ایک انتظامی یونٹ کا مطالبہ نہیں، یہ ہماری شناخت کا سوال ہے۔ہزارہ صوبہ بنے گا، انشاء اللہ۔صوبہ ہزارہ بنانے سے اب کوئی نہیں روک سکتا، اور یہ کامیابی ہم سب کی مشترکہ کامیابی ہوگی۔

