LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) مختلف تھانوں کی حدود میں راہزنی، سرقہ اور موٹر سائیکل چوری کے واقعات میں شہریوں سے رقم، موبائل فونز، قیمتی اشیاء، گھریلو سامان اور موٹرسائیکل چھین لی گئی

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) مختلف تھانوں کی حدود میں راہزنی، سرقہ اور موٹر سائیکل چوری کے واقعات میں شہریوں سے رقم، موبائل فونز، قیمتی اشیاء، گھریلو سامان اور موٹرسائیکل چھین لی گئی، ۔تھانہ رمنا، انڈسٹریل ایریا اور کھنہ پولیس کے علاقوں سے چور تین موٹر سائیکل لے گئے، تھانہ ہمک کی حدود میں نقاب پوشوں نے اسلحہ دکھا کر شہری سے موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین لی، ۔تھانہ سنبل اور سہالہ کے علاقوں میں راہزنی کی دو الگ الگ وارداتوں میں راہگیروں سے رقم، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا، تھانہ انڈسٹریل ایریا اور سبزی منڈی کی حدود میں سرقہ بالجبر کی دو وارداتوں میں شہریوں سے رقم اور موبائل فونز چھین گئے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعات کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »