کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) منگھوپیر ٹاؤن پیپلز لیبر یونین کے نو منتخب جنرل سیکرٹری جاوید اقبال کے اعزاز میں تقریب، اسلم سمون کا شکریہ
Share
کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) کراچی منگھوپیر ٹاؤن پیپلز لیبر یونین کی جانب سے پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن کے صدر اسلم سمون کا شکریہ ادا کیا گیا، جنہوں نے جاوید اقبال کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا۔
اس سلسلے میں منگھوپیر ٹاؤن پیپلز لیبر یونین کے صدر طفیل احمد خان کی جانب سے نو منتخب جنرل سیکرٹری جاوید اقبال کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں صدر طفیل احمد خان نے جاوید اقبال کو پھولوں کے ہار پہنا کر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر سینئر انفارمیشن سیکرٹری وجاہت علی صدیقی، نائب صدر رئیس احمد، فنانس سیکرٹری حماد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شوکت مشتاق سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھےمقررین نے کہا کہ جاوید اقبال ایک محنتی، مخلص اور فعال کارکن ہیں، ان کے جنرل سیکرٹری منتخب ہونے سے پیپلز لیبر یونین مزید مضبوط اور فعال ہوگی۔ انہوں نے اسلم سمون کا بھی شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مزدوروں کے مسائل کے حل اور تنظیم کو مزید فعال بنانے کے لیے تمام عہدیداران متحد ہو کر اپنا کردار ادا کریں گے۔


