اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی آئی جی لا اینڈ آرڈر اینڈ ٹریننگ / ڈی جی سیف سٹی محمد عتیق طاہر نے شاہ فیصل شہید میس ہال کا دورہ کیا
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی آئی جی لا اینڈ آرڈر اینڈ ٹریننگ / ڈی جی سیف سٹی محمد عتیق طاہر نے شاہ فیصل شہید میس ہال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے میس ہال میں جاری ترقیاتی کاموں، تزئین و آرائش، تعمیر و مرمت، صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کی بہتری کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو کام کے معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی آئی جی محمد عتیق طاہر نے اپنے دفتر میں آرڈرلی روم کا انعقاد بھی کیا، جہاں پولیس افسران و اہلکاروں نے اپنے ذاتی اور محکمانہ مسائل پیش کیے۔ انہوں نے تمام درخواستوں کو میرٹ پر سنا اور مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے۔اسی طرح اے آئی جی لاجسٹکس محمد عثمان طارق بٹ نے لاجسٹکس ڈویژن کے افسران کے ساتھ اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کے دوران موثر لاجسٹک سپورٹ اور ضروری انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے افسران کو بروقت اور موثر لاجسٹک معاونت یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔اے آئی جی لاجسٹکس نے اپنے دفتر میں آرڈرلی روم کا انعقاد کرتے ہوئے پولیس افسران کے محکمانہ اور ذاتی نوعیت کے مسائل بھی سنے اور ان کے بروقت حل اور دادرسی کے لیے متعلقہ سینئر افسران کو احکامات جاری کیے۔دریں اثنا ایس پی ہیڈکوارٹرز پری گل ترین نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں پولیس افسران و اہلکاروں کی سہولت کے لیے قائم ریسٹ ایریا، جم اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ان سہولیات کو مزید بہتر، منظم اور مو¿ثر بنانے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔اسلام آباد پولیس افسران و اہلکاروں کی فلاح و بہبود، ان کے مسائل کے بروقت حل، بہتر سہولیات کی فراہمی اور مو¿ثر انتظامی و لاجسٹک سپورٹ کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے

