اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) کومل بٹ “مس پاکستان 2026” اور “مس پرفیکٹ” کے اعزازات سے سجتا ایک باصلاحیت سفر
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ہر سال بین الاقوامی سطح پر منعقد ہونے والی سالانہ عالمی تقریب میں پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے کومل بٹ نے “مس پاکستان 2026” کا باوقار تاج اپنے نام کر لیا ہے۔ اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی انہیں “مس پرفیکٹ” کے اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے، جو ان کی ہمہ جہت صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
کومل بٹ گزشتہ چار سے پانچ سالوں سے پاکستان ٹیلی ویژن (PTV) اور وزارتِ اطلاعات و نشریات کے ساتھ بطور ایک بہترین اور بااعتماد اینکر اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ میڈیا کے میدان میں اپنی مہارت ثابت کرنے کے علاوہ، انہوں نے ڈراما انڈسٹری میں بھی اپنی بہترین اداکاری کے ذریعے داد سمیٹی اور پارلیمنٹ کے کیئر ٹیکر سیٹ اپ میں بطور کنسلٹنٹ بھی اہم خدمات سرانجام دیں۔
اپنی محنت، باوقار شخصیت اور مسلسل کامیابیوں کی بدولت کومل بٹ نے نہ صرف “مس پاکستان 2026” کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے بلکہ وہ پاکستان بھر کی خواتین کے لیے ایک سچی مشعلِ راہ اور بائثِ فخر مثال بن چکی ہیں۔




