LOADING

Type to search

National

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

Share

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 8 منشیات سپلائر گرفتار،ساڑھے 12 کلو سے زائد چرس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق پیرودہائی پولیس نے دو منشیات سپلائرز کو حراست میں لے کر 4 کلو 360 گرام چرس برآمد کی، واہ کینٹ پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو 800گرام چرس برآمد کی، گنجمنڈی پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو 600 گرام چرس برآمد کی، سول لائن پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو 460 گرام چرس برآمدکی، جاتلی پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو 280 گرام چرس برآمد کی، نیوٹاؤن پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو 260گرام چرس برآمد کی، کہوٹہ پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو 120 گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے،سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا کہنا تھاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »