LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کا سنٹرل پولیس آفس میں اردل روم کا انعقاد۔

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کا سنٹرل پولیس آفس میں اردل روم کا انعقاد۔

پولیس افسران و جوانوں نے اپنے سرکاری و ذاتی مسائل آئی جی اسلام آباد کے سامنے پیش کیے۔

آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران و جوانوں کے مسائل تفصیل سے سنے اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری درخواستوں اور محکمانہ معاملات کو بلاوجہ التوا کا شکار نہ کیا جائے، پولیس افسران و جوانوں کے جائز مسائل کا بروقت ازالہ محکمانہ امور کا اہم حصہ ہے،تمام محکمانہ معاملات میرٹ، شفافیت اور مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق نمٹائے جائیں، پولیس افسران و جوان شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات فرائض انجام دیتے ہیں، پولیس افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود اور جائز مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی جائے گی،افسران اپنے ماتحت افسران و جوانوں کے مسائل سنیں اور ان کے لیے آسانیاں پیدا کریں،حاضر سروس اور ریٹائرڈ پولیس افسران محکمانہ امور کے سلسلے میں براہِ راست آئی جی اسلام آباد سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

پولیس افسران و جوانوں کو موثر اور براہِ راست رسائی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا، آئی جی اسلام آبادکیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »