LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے مختلف سیکٹرز میں ری سائز، ڈبل الاٹمنٹ یا ڈیلیٹ ہونے والے پلاٹوں کے متاثرہ الاٹیز کے لیے متبادل پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا عمل شروع کر دیا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی ہدایات جبکہ ممبر اسٹیٹ محمد زمان وٹو اور ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ اینڈ بحالیات ریاض خان کی نگرانی میں یہ عمل نادرا کی کمپیوٹرائزڈ ای بیلٹنگ کے ذریعے مکمل شفافیت اور میرٹ پر انجام دیا جائے گا۔

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ): کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے مختلف سیکٹرز میں ری سائز، ڈبل الاٹمنٹ یا ڈیلیٹ ہونے والے پلاٹوں کے متاثرہ الاٹیز کے لیے متبادل پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا عمل شروع کر دیا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی ہدایات جبکہ ممبر اسٹیٹ محمد زمان وٹو اور ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ اینڈ بحالیات ریاض خان کی نگرانی میں یہ عمل نادرا کی کمپیوٹرائزڈ ای بیلٹنگ کے ذریعے مکمل شفافیت اور میرٹ پر انجام دیا جائے گا۔

سی ڈی اے کی جانب سے جاری پبلک نوٹس کے مطابق سیکٹرز سی-14، سی-15، سی-16، ڈی-13، ای-12، ای-13، آئی-11، آئی-12، آئی-14 اور آئی-15 میں ایسے تمام الاٹ شدہ پلاٹ جو نظرثانی شدہ لے آؤٹ پلان کے تحت ری سائز، ڈبل یا ڈیلیٹ ہو چکے ہیں، ان کے متاثرہ مالکان کو متبادل پلاٹ فراہم کیے جائیں گے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ اینڈ بحالیات ریاض خان نے متاثرہ الاٹیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے دعوے کی تصدیق اور اسکروٹنی کے لیے پندرہ روز کے اندر اپنی درخواستیں اور متعلقہ دستاویزات جمع کروائیں۔ سی ڈی اے کے مطابق صرف تصدیق شدہ اور اہل الاٹیز کو نادرا ای بیلٹنگ کے عمل میں شامل کیا جائے گا جبکہ مقررہ مدت کے بعد موصول ہونے والی یا نامکمل درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ محمد زمان وٹو اور ریاض خان کی نگرانی میں جاری اس اقدام کا مقصد متاثرہ الاٹیز کے دیرینہ مسائل کا شفاف، منصفانہ اور مستقل حل فراہم کرنا اور پلاٹوں سے متعلق تنازعات کا خاتمہ یقینی بنانا ہے۔ متاثرہ شہریوں نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ برسوں سے درپیش مشکلات کے ازالے میں مدد ملے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »