LOADING

Type to search

National

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) سول ویٹرنری ہسپتال چونترا میں جدید ایکسرے، الٹراساؤنڈ اور آپریشن تھیٹر کا باقاعدہ افتتاح، ایم پی اے چودھری نعیم اعجاز نے ربن کاٹا

Share

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) سول ویٹرنری ہسپتال چونترا میں جدید ایکسرے، الٹراساؤنڈ اور آپریشن تھیٹر کا باقاعدہ افتتاح، ایم پی اے چودھری نعیم اعجاز نے ربن کاٹا

جدید موبائل ویٹرنری ڈسپنسریوں کی بھی شروعات؛ مویشی پال کسانوں کو دہلیز پر تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی، پارلیمانی سیکرٹری لائیوسٹاکسول ویٹرنری ہسپتال چونترا میں علاقے کے مویشی پال کسانوں اور مال مویشی کے بہتر علاج معالجے کے لیے جدید ترین ایکسرے، الٹراساؤنڈ اور مکمل آپریشن تھیٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی پارلیمانی سیکرٹری لائیوسٹاک و ممبر صوبائی اسمبلی (پی پی-10) چودھری نعیم اعجاز تھے، جنہوں نے سہولیات کا افتتاح کیا۔

تفصیلات کے مطابق تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس پروقار تقریب میں ڈائریکٹر لائیوسٹاک راولپنڈی ڈویژن ڈاکٹر نویر سحر زیدی، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ضلع راولپنڈی ڈاکٹر طاہر خان، پبلک سیکرٹریٹ انچارج چک بیلی خان چوہدری ظہیر جیلانی، قیس قیوم ملک (پی اے ٹو ایم این اے انجینئر قمر الاسلام راجہ)، محکمہ لائیوسٹاک کے افسران، ویٹرنری عملے اور علاقے کی معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری چودھری نعیم اعجاز نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور صوبائی وزیر لائیوسٹاک عاشق حسین کرمانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پنجاب پی پی-10 چونترا کے دیہی اور مویشی پال طبقے کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سول ویٹرنری ہسپتال چونترا میں ایکسرے، الٹراساؤنڈ اور آپریشن تھیٹر کے قیام سے اب مقامی کسانوں کو اپنے قیمتی جانوروں کے علاج کے لیے دور دراز شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس موقع پر جدید طبی سامان سے آراستہ نئی موبائل ویٹرنری ڈسپنسریوں کا بھی افتتاح کیا گیا ہے، جس کے ذریعے دور افتادہ دیہاتوں میں کسانوں کے گھروں اور ڈیروں پر جا کر جانوروں کو طبی امداد فراہم کی جائے گی۔تقریب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ضلع راولپنڈی ڈاکٹر طاہر خان نے بھی خطاب کیا اور ان تمام سہولیات کو علاقے کے لیے ایک انقلابی قدم قرار دیا۔ تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر لائیوسٹاک راولپنڈی ڈویژن ڈاکٹر نویر سحر زیدی نے تمام معزز مہمانوں، محکمہ جات کے افسران، مقامی رہنماؤں اور شرکاء کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »