LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) چکار ضلع جہلم ویلی جنگلات میں ٹمبر مافیا کی درختوں کی غیر قانونی کٹائی

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ٹمبر مافیا اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے اپر مراد آباد ڈنگیاں کمبارٹ نمبر 3 تحصیل چکار ضلع جہلم ویلی کے جنگلات نون بگلہ ،ٹھنڈی کسی ، اپر مراد آباد ،ڈنگیاں میں رات کی تاریکی میں بے دردی سے درختوں کی غیر قانونی کٹائی جاری ہے ، سرکاری اراضی پر جنگلات سے 7 بڑے قیمتی درخت( کائیل) کاٹ لئے گئے ، جو کہ ریاست کیلئے بہت بڑا نقصان ہے، اہل علاقہ اور مکین یسیٰن احمد شاہ نے وزیرجنگلات آزاد جموں کشمیر سے ایکشن لینے کی درخواست کی ہے کہا کہ ہم حق اور سچ کی آواز بن کر ر ہیں گے اور ان ٹمبر مافیا کا ایک ایک ثبوت ویڈیو سمیت ہمارے پاس ہے جہاں جہاں سے درخت کاٹے گئے اوریہ جنگل اپنے اجڑنے کی خود گواہی دے گا۔ جنگلات کی کٹائی سے جنگلی حیات کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے ، اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ بڑھ رہا ہے، اہل علاقہ نے وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار جاوید ایوب، سیکرٹری چوہدری محمد فرید سے اپیل کی کہ ٹمبر مافیا اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور جنگلات کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »