LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی سینئر پولیس افسران اور برانچ انچارجز سے ملاقات۔

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی سینئر پولیس افسران اور برانچ انچارجز سے ملاقات۔آئی جی اسلام آباد نے شہری سہولت اور پبلک سروس ڈیلیوری بہتر بنانے پر زوردیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی زیرِ صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد جواد طارق اور اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران و برانچ انچارجز نے شرکت کی۔اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال، شہریوں کی سہولت کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور پبلک سروس ڈیلیوری کو مزید مؤثر بنانے کے مختلف انیشییٹوز کا جائزہ لیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی آسانی اور سہولت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے عملی اقدامات کو مزید تیز کیا جائے اور پولیس سروسز کی فراہمی میں غیر ضروری تاخیر کو ہر صورت ختم کیا جائے۔کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کا بنیادی مقصد شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور انہیں بروقت، مؤثر اور باعزت پولیس سروسز فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جائے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے واضح اور مؤثر طریقہ کار اپنایا جائے۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ”دن رات شہریوں کی حفاظت کے لیے تعینات پولیس افسران براہِ راست میرے دفتر تشریف لا سکتے ہیں۔ اللہ کے بندوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں، خدمت کو اپنا شعار بنائیں، یہی ہماری وردی کا تقاضا ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ حاضر سروس یا ریٹائرڈ پولیس افسران روزانہ صبح 10 بجے سے شام 4 0بجے تک ان کے دفتر تشریف لا سکتے ہیں اور اپنے مسائل و امور کے حوالے سے براہِ راست ملاقات کر سکتے ہیں۔آئی جی اسلام آباد نے برانچ انچارجز کو بھی ہدایت کی کہ محکمانہ امور کو بروقت نمٹایا جائے، افسران و اہلکاروں کے مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے اور تمام معاملات میں شفافیت، میرٹ اور ذمہ داری کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اور اہلکار عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، احترام اور پیشہ ورانہ رویہ اپنائیں۔ شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا اور انہیں مؤثر پولیس سروسز فراہم کرنا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »