LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی آئی جی علی وسیم کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات۔

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اور آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد سہیل چوہدری کی خصوصی ہدایات پر اسلام آباد پولیس شہریوں کے مسائل کے فوری حل، جرائم کی روک تھام اور موثر پولیس سروسز کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد علی وسیم نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے شہریوں کے مسائل اور شکایات براہِ راست سنیں اور متعلقہ افسران کو درخواستوں پر مقررہ وقت کے اندر قانون کے مطابق کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر فوری حل اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہری بلاجھجک اور بغیر کسی سفارش کے کھلی کچہری میں اپنے مسائل پیش کر سکتے ہیں، جبکہ “آئی جی پی شکایت سیل “1715- کے ذریعے بھی اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کی ہدایات پر تمام سینئر اور زونل پولیس افسران اپنے دفاتر میں کھلی کچہریاں منعقد کر رہے ہیں، جن کا مقصد شہریوں کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں ایس ایس پی سکیورٹی اینڈ ایڈمن، زونل ایس پیز، سرکل ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں، موثر پٹرولنگ اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے افسران کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید موثر بنایا جائے، پٹرولنگ کے نظام کو بہتر کیا جائے اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے فیلڈ میں پولیس کی موثر موجودگی یقینی بنانے اور شہریوں کو فوری، موثر اور بہترین پولیس سروسز کی فراہمی پر بھی زور دیا۔اسلام آباد پولیس شہریوں کے مسائل کے فوری حل، جرائم کی روک تھام، امن و امان کے قیام اور شہریوں کو بروقت و موثر پولیس سروسز کی فراہمی کے لیے تمام سطحوں پر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »