اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ترنول میں امن و امان کے لیے پولیس اور عوام کا مشترکہ عزم۔وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد سہیل چوہدری اور چیف کمشنر اسلام آباد کی ترنول کے مشران و بزرگ شہریوں سے ملاقات۔
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد سہیل چوہدری اور چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف نے ترنول کے مشران، بزرگ شہریوں اور معززین علاقہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ترنول اور ملحقہ علاقوں میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، جرائم کی روک تھام، شہریوں کے تحفظ اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران علاقہ مشران اور بزرگ شہریوں نے علاقے میں امن و امان سے متعلق اپنی آراء، تجاویز اور تحفظات سے آگاہ کیا، جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے علاقہ مشران سے امن و امان کے قیام اور جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں پائیدار امن، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کی موثر روک تھام کے لیے عوامی تعاون انتہائی اہم ہے۔آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد سہیل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور انہیں محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان موثر رابطہ اور باہمی تعاون جرائم کی روک تھام اور امن و امان کے قیام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے علاقہ مشران سے اپیل کی کہ وہ مشکوک سرگرمیوں اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔اس موقع پر ترنول کے مشران، بزرگ شہریوں اور معززین علاقہ نے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے امن و امان برقرار رکھنے، جرائم کی روک تھام اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔علاقہ معززین نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے پولیس اور شہریوں کے درمیان باہمی اعتماد، مسلسل رابطے اور تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ترنول اور ملحقہ علاقوں میں امن کے قیام اور جرائم کی روک تھام کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ پولیس، انتظامیہ، علاقہ مشران اور شہریوں کے باہمی تعاون، موثر رابطے اور مشترکہ کوششوں سے ترنول اور ملحقہ علاقوں میں امن و امان کو مزید مستحکم کیا جائے گا اور جرائم کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔




