اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) اسلام آباد چیمبر کے انتخابات 16 ستمبر 2026 کو منعقد ہوئے تھے فاونڈر ڈیموکریٹس گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر ضیا نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بہت اچھا الیکشن کروایا لیکن جب ھمارے جنرل سیکرٹری احمد اسامہ طاہر نے انویسٹیگیشن شروع کی کہ پینل ووٹ میں اتنی زیادہ اکثریت کیسے آ گئی جبکہ انڈیپینڈنٹ لسٹ میں پہلے 14 میں ھمارا گروپ اور ھمارے ممبر تھے تو یہ کیسے ھوا ؟
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) اسلام آباد چیمبر کے انتخابات 16 ستمبر 2026 کو منعقد ہوئے تھے فاونڈر ڈیموکریٹس گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر ضیا نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بہت اچھا الیکشن کروایا لیکن جب ھمارے جنرل سیکرٹری احمد اسامہ طاہر نے انویسٹیگیشن شروع کی کہ پینل ووٹ میں اتنی زیادہ اکثریت کیسے آ گئی جبکہ انڈیپینڈنٹ لسٹ میں پہلے 14 میں ھمارا گروپ اور ھمارے ممبر تھے تو یہ کیسے ھوا ؟ سید ندیم منصور جو فاونڈر ڈیموکریٹس کے صدر بھی ھیں ان کا کہنا تھا کہ انویسٹیگیشن ہمیشہ ایکسیڈنٹ ھونے کے بعد شروع ھوتی ھے چاھے قتل ھو ، دھماکہ ھو یا الیکشن ھو ؟ ھم نے تحقیق شروع کی تو تین دن کے اندر ھم نے ان باتوں کی تصدیق کر لی جو لوگوں سے معلوم ھوئیں تھیں ۔ چیمبر میں درخواست جمع کروا دی تاکہ درخواست پروسس میں آ جائے ۔ انہوںنے کہا کہ فوت ھوئے ممبرز کا نام ووٹر لسٹ میں دیکھا ، پھر بوگس پتوں کو وزٹ کر کے دیکھا ، پھر جو کاغذسبز رنگ کا بیلٹ پیپر میں سے نکلا تھا اس پر بھی غور کیا اور پتہ چلا کہ وہ بھی زبردست طریقے سے مہریں لگا لگا کر ڈالا گیا ۔ ہم سمجھتے ھیں کہ یہ الیکشن دوبارہ ھونا چاھیئے ۔ ھم نے ری کائونٹنگ اور چیکنگ ووٹرز لسٹ جس پر اسٹیمپ لگائی ہے کہ یہ ووٹر ووٹ ڈال گیا ہے لسٹ مانگی پر چیمبر دے نہیں رھا اور دوسری طرف ھم نے DGTO کو بھی اپنی درخواست کا ریمانڈر دے دیا ھے ۔ ھم نے چیمبر سے کہا ھے کہ سسٹم کو درست سمت لے کر چلیں ورنہ ھمارے ساتھ بیٹھیں اور ان باتوں کا حل نکالیں اور اگر سیکٹری کی غلطی ھے یا کسی سکروٹنی کے افسر کی تو اس سے پوچھ گچھ ھونی چاھیئے ۔ ھم تو پوزیوٹیو ھیں لیکن چیمبر کو شائد ھماری باتیں سمجھ نہیں آ ر ہی ھیں چیمبر کی کتنی بدنامی ھے ۔ ھمارے پاس دو سال ھیں اور ھم ان کو آرام سے نہیں بیٹھنے دیں گے کیونکہ ممبرشپ آڈٹ میں کافی کینڈیڈیٹس اڑ سکتے ھیں اور ھم اس کیس کو ہائی کورٹ تک لے کر جائیں گے اگر ھماری سنوائی نہ ہوئی۔ سید ندیم منصور نے کہا کہ کیونکہ فاونڈر گروپ کے بعد سب سے زیادہ ووٹ ھیں تو میں خوش بھی ھوں اور ممبرز کو سلام کرتا ھوں کہ وہ ابھی تک مجھے اور میرے گروپ کے احمد اسامہ کو پسند کرتے ھیں اور ووٹ ڈالتے ھیں کیونکہ فاونڈر ڈیموکریٹس پڑھی لکھی قیادت ہے ۔

