اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلے سیکرٹری جنرل مقرر کردیے گئے
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلے سیکرٹری جنرل مقرر کردیے گئے’ لیفٹیننٹ جنرل نعمان کے والد، شہید لیفٹیننٹ کرنل راجہ سلطان محمود، 1971 میں مشرقی پاکستان میں ’32 بلوچ’ کی کمان کر رہے تھے جب بھارتی فوج نے انہیں گھیرے میں لے لیا’ یونٹ کمانڈر ہونے کے باوجود کرنل راجہ سلطان نے اپنے جوانوں کو پیچھے رکھا اور خود آگے بڑھ کر بھارتی فوج کی ممتاز ‘گورکھا رجمنٹ’ کے کیپٹن جتیندر ناتھ کو شدید لڑائی میں ہلاک کر دیا’ اس کے بعد وہ خود بھی مشرقی پاکستان میں دورانِ جنگ شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے ‘ کرنل راجہ سلطان کی لاش کبھی ملی اور نہ ہی ان کی قبر کا کوئی سراغ لگ سکا، لیکن بھارتی فوج کے جی او سی میجر جنرل لچھمن سنگھ اور بریگیڈیئر جوگندر سنگھ نے اپنی کتابوں میں ان کی بے باک بہادری کی کھل کر تعریف کی بھارتی اخبار ‘دی ہندو’ نے بھی ان کی “بے خوف بہادری” کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ اپنی بے مثال شجاعت کی بدولت، بھارتی گورکھا فوجیوں میں وہ “کرنل راجہ سلطان: سلطان کا راجہ اور راجہ کا سلطان” مشہور تھے’ وزارت خارجہ کے مطابق سیکرٹری جنرل ریاض میں قائم کیے جانے والے اتحاد کے جنرل سیکرٹریٹ کی قیادت کریں گے’ یاد رہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ایک سہ فریقی دفاعی معاہدہ ہے’ اس معاہدے کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی بھی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا

