LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) اسلام آباد کے علاقے جھنگی سیداں سے اغوا ہونے والی 3 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) اسلام آباد کے علاقے جھنگی سیداں سے اغوا ہونے والی 3 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی کے اغوا اور قتل میں اس کا بہنوئی ملوث نکلا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ معصوم 3 سالہ بچی کو 22 ستمبر کو اسلام آباد کے علاقے جھنگی سیداں سے اغوا کیا گیا تھا، پولیس کے مطابق ملزم نے بچی کو اغوا کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر قتل کردیا، جس کے بعد لاش جنگل میں پھینک دی گئی۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران بچی کا اغوا کار اور قاتل اس کا بہنوئی نکلا، جس نے اپنی ہی سالی کو زیادتی کے بعد قتل کیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »