LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چوہدری کی پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے وفد سے ملاقات۔

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چوہدری کی پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے وفد سے ملاقات۔ آئی جی اسلام آباد نے وفد کو اہم اقدامات کی یقین دہانی کروائی ۔پولیس افسران کو ادویات، اشیائے خوردونوش اور فوری خراب ہونے والی اشیاءکے کنٹینرز فوری مالکان کے حوالے کرنے کی ہدایت تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چوہدری نے پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے وفد سے ملاقات کی، جس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد جواد طارق اور الائنس کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ ملاقات میں گڈز ٹرانسپورٹ سے متعلق امور، کنٹینرز کی دستیابی اور تاجروں و ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ ادویات، اشیائے خوردونوش اور دیگر فوری خراب ہونے والی اشیاءسے لدے کنٹینرز کو بلا تاخیر ان کے مالکان کے حوالے کیا جائے، تاکہ شہریوں اور کاروباری طبقے کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے استعمال کیے جانے والے کنٹینرز کے مالکان کو ان کا مناسب کرایہ بھی ادا کیا جائے گا۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ تاجر برادری اور ٹرانسپورٹرز کو درپیش جائز مسائل کا بروقت حل اور انہیں سہولت فراہم کرنا اسلام آباد پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ متعلقہ افسران اس سلسلے میں ضروری اقدامات یقینی بنائیں۔بعد ازاں آئی جی اسلام آباد محمد سہیل چوہدری نے تھانہ نیلور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری تعمیراتی و تزئین و آرائش کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور تھانے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران سے تعمیراتی کام کی پیش رفت، معیار اور دیگر انتظامات کے حوالے سے بریفنگ لی۔ آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ تمام تعمیراتی کام مقررہ معیار اور طے شدہ مدت کے مطابق جلد مکمل کیے جائیں اور تعمیراتی مراحل کے دوران معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے تھانے میں شہریوں کے لیے بہتر سہولیات، مناسب انتظار گاہ، صفائی ستھرائی اور خوشگوار ماحول یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ پولیس افسران و اہلکاروں کے لیے بھی ضروری سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشنز کو شہریوں کے لیے مزید بہتر، محفوظ اور سہولت بخش بنایا جائے تاکہ انہیں پولیس خدمات کے حصول میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »