کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ کراچی کمپنی پولیس کی کارروائی، گھر میں چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار، طلائی زیورات اور نقدی برآمد
Share
کراچی (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ کراچی کمپنی پولیس کی کارروائی، گھر میں چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار، طلائی زیورات اور نقدی برآمد
تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے گھر میں چوری کی واردات میں ملوث ملزم طاہر ولد سراج، سکنہ چنیوٹ، حال مقیم ڈھوک عبداللہ، G-12 اسلام آباد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ نمبر 906/26، مورخہ 18-09-2026، زیر دفعہ 380/454 ت پ، تھانہ کراچی کمپنی میں نامعلوم ملزمان نے متاثرہ خاندان کی غیر موجودگی میں گھر میں داخل ہو کر 1,000 امریکی ڈالر اور 10 تولہ طلائی زیورات چوری کیے تھے۔
واردات کا سراغ لگانے کے لیے پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی، انسانی وسائل اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شواہد اکٹھے کیے، جس کے نتیجے میں ملزم طاہر کو گرفتار کیا گیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم ماضی میں اسی گھر میں پینٹر کے طور پر کام کر چکا تھا اور اسے گھر کے معمولات اور اہل خانہ کی آمد و رفت سے واقفیت تھی۔ ملزم نے موقع پا کر اہل خانہ کی غیر موجودگی میں گھر میں داخل ہو کر واردات کی۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے مسروقہ طلائی زیورات اور نقدی برآمد کرلی ہے، جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ واردات سے متعلق دیگر حقائق اور ممکنہ طور پر مزید مسروقہ سامان کا سراغ لگایا جا سکے۔
ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی انسپکٹر ندیم طاہر نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھے گی۔

