راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنماء عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز تعمیر و ترقی کا نام ہے ہمارے اربوں روپے کے منصوبے عوام کے لئے تھے آئندہ الیکشن میں جیت کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔ک
Share
راولپنڈی
پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنماء عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز تعمیر و ترقی کا نام ہے ہمارے اربوں روپے کے منصوبے عوام کے لئے تھے آئندہ الیکشن میں جیت کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔کہ 21 اکتوبر کو نوازشریف کی واپسی اٹل ہے یہ تاریخ ساز دن ہوگا، پی ٹی آئی غیر فطری طور پر معرض وجود میں آئی تھی،لیڈروں کو ہانک ہانک کر بنی گالا لے جایا گیا تھا، علیم خان اور جہانگیر ترین نے اربوں روپے عمران خان پر خرچ کئے، نواز شریف خوشخبریاں ہی خوشخبریاں لیکر آئیں گے،ان خیالات کا ااظہار گزشتہ روز
راولپنڈی مسلم لیگی رہنماء ناصر بٹ کے حاجی ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قومی اسمبلی کے امیدوار سجاد خان سابق ناظم حافظ عبد اللہ بٹ سابق ڈپٹی میر ملک شوکت سلطان مرزا منصور بیگ رضوان عباسی سردار طارق کے علاوہ کثیر تعداد میں موجود تھے عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس علیم۔خان اور جہانگیر ترین دو سیاسی دماغ تھے، کس نے ان کو کہاں تھا کہ علیم خان پر پرچے دے دو، دو لوگ کونسے سے ساتھ لگائے جو آج باہر بھاگے ہوئے ہین،شہباز گل اور شہزاد اکبر، جنھوں نے اربوں روپے لگائے ان پر پرچے کروا دو ان کو اندر کروا دو،آج براڈ کا نام لینے والا کوئی نہیں، بزدار صاحب بڑے اچھے آدمی ہیں وضع دار ہیں، پنجاب سے کیوں بدلہ لیا گیا، نواز شریف جیسا لیڈر بننے کے کئے کئی دہائیاں لگتی ہیں، آج کہتے ہیں مجھے ٹیلنے دیں آپ ایوب پارک آئے ہوئے ہیں، ن لیگ کا سیاسی حریف اس وقت پنجاب میں کوئی نظر نہیں آتا، 9 مئی کے حملے کیا آسٹیبلشمنٹ نے کرائے،آپکی بہنیں وہاں موجود تھیں،یہ منصوبہ بندی کرکے آئے تھے،اور خان صاحب اس منصوبہ کے پیچھے تھے، نواز شریف کو مشرق وسطی کی قیادت اور دوست ممالک کا جہاں اعتماد حاصل ہے کسی کو نہیں، وہ تو کہتا تھا کہ خودکشی کرلوں گا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاوں گا، نواز شریف ملک کی ترقی کا ایجنڈا لیکر آرہے ہیں، انھوں نے ہر مرتبہ ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے۔۔۔۔۔۔