LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں سرچ آپریشنز کے دوران54 جرائم پیشہ گرفتار

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں سرچ آپریشنز کے دوران54 جرائم پیشہ گرفتار۔منشیات، غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن برآمد، سرچ آپریشنزکے دوران 150 افراد، 72 گھروں، 17دکانوں، 06 ہوٹلز، 137 موٹرسائیکلوں اور 50 گاڑیوں کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چوہدری کی خصوصی ہدایات پر پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کریک ڈاون جاری ہے۔اس سلسلہ میں مختلف کارروائیوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 54 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں 46 عدالتی مفروران، مجرمان اشتہاری اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان شامل ہیں، جبکہ منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے آٹھ ملزمان بھی گرفتار کیے گئے۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 785 گرام آئس، 200 گرام چرس، 41 بوتل شراب، ایک گن اور مختلف بور کے دو پستول معہ ایمونیشن برآمد ہوئے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔اسی دوران زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 150 افراد، 72 گھروں، 17 دکانوں، 6 ہوٹلز، 137 موٹر سائیکلوں اور 50 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔مزید براں جانچ پڑتال کے لیے آٹھ مشکوک افراد اور 14 موٹر سائیکلیں مختلف تھانہ جات منتقل کی گئیں، جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرکے رائفل معہ ایمونیشن بھی برآمد کی گئی۔ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ اسلام آباد پولیس کی “No to Weapon”مہم کے تحت غیر قانونی اسلحہ، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ اشتہاری اور سابقہ ریکارڈ یافتہ مجرمان کی گرفتاری اور شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ تھانے یا ایمرجنسی ہیلپ لائن پکار 15 پر دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک بنانے کی کوششوں کو مزید موثر بنایا جا سکے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »