اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی آئی جی علی وسیم نے اپنے سٹاف سے میٹنگ کا انعقاد کیا۔
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی آئی جی علی وسیم نے اپنے سٹاف سے میٹنگ کا انعقاد کیا۔ میٹنگ میں پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور عوامی خدمت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہم سب نے مل کر قانون کی پاسداری، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور عوام کے لیے مؤثر و بروقت پولیس سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد ہوگا، اور اس پورے عمل میں میرے سمیت کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے اپنے دفتر میں شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد بھی کیا اور بعد ازاں تھانہ کھنہ کا دورہ کیا انہوں نے ۔فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ روم، حوالات سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور سائلین سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے۔ ریکارڈ کی مکمل دیکھ بھال، صفائی ستھرائی اور سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آنے اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔



