LOADING

Type to search

BREAKING NEWS National

لاہور (ڈیجیٹل پوسٹ) سانحہ9مئی:صنم جاوید سمیت دیگر کی ضمانتوں پرسماعت ملتوی

Share

انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کو پولیس کی گاڑیاں جلانے کےکیس میں صنم جاوید ،روبینہ جمیل اور افشاں طارق سمیت دیگر کی ضمانتوں پر سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ 9 مئی کو پولیس کی گاڑیاں جلانے کےکیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔بعدا زاں عدالت نے کیس کی سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
ملزمان صنم جاوید ، روبینہ جمیل ، افشاں طارق ، علی حسن ، فیصل اختر سمیت دیگر نے ضمانت بعد ازگرفتاری دائر کی۔
یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »