LOADING

Type to search

BREAKING NEWS National

اسلام آباد(ڈیجیٹل پوسٹ) ہمارا ملک پاکستان ہے جہاں ہمارے ہی پیسوں پر چلنے والے بنکوں کا عملہ کسٹمرز کو سارا سارا دن صرف دھوپ میں لائنوں میں کھڑا رکھتا ہے

Share

اسلام آباد

دنیا کے کسی بھی ملک میں چلے جائیں بنک میں سٹاف کیلئے چھوٹے چھوٹے کیبن بنے ہوں گے اور باقی پورے ہال میں کسٹمر ز کیلئے وی آئی پی قسم کی نشستیں بنی ہوں گی ..
کافی مشینیں اور ٹھنڈے گرم پانی کے ڈسپنسرز لگے ہوں گے کام کے اوقات میں آپ اگر کام والے کپڑوں میں جائیں گے تو عملہ پہلے آپ کو ترجیع دے گا آپ اپنا لین دین منٹوں میں سرانجام دے کر فارغ ہوں جائیں گے ..
ایک ہمارا ملک پاکستان ہے جہاں ہمارے ہی پیسوں پر چلنے والے بنکوں کا عملہ کسٹمرز کو سارا سارا دن نہ صرف دھوپ میں لائنوں میں کھڑا رکھتا ہے بلکہ خود اے سی کمروں میں بیٹھ کر خوش گپیاں کر رہے ہوتے ہیں اور کام ایسا کر رہے ہوتے جیسے یہ ان کی ڈیوٹی نہیں بلکہ عوام پر احسان عظیم کر رہے ہیں ..
پاکستانی بنکوں کے سروس چارجز دوسروں ملکوں کے مقابلے میں ڈبل ہوتے ہیں لیکن کسٹمرز کیلئے کوئی سہولت نہیں ..

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »