LOADING

Type to search

BREAKING NEWS National

سجاول(ڈیجیٹل پوسٹ)جمعیت علماء اسلام یونٹ شاھبندر کی جانب سے بدامنی،چوری ڈکیتی پر سخت برھمی کا اظھار کیا گیا

Share

جمعیت علماء اسلام یونٹ شاھبندر کی جانب سے بدامنی،چوری ڈکیتی پر سخت برھمی کا اظھار کیا گیا جی یو آئی کی جانب سے سجاول میں بائیس آکتوبر کو ضلع سجاول میں امن مارچ کرنے کا فیصلا کیا گیا ہے.جی یو آئی رہنما فضل اللہ فیاض،مولانا نجیب اللہ میمن،مولانا عبدالعزیز جتوئی،مولانا منظور احمد حقانی،شاھد حسینی،فاروق آزاد ودیگر نے کہا کہ سجاول میں ضلع میں امن و امان کی حالت انتھائی خراب ہے.ضلع سجاول کے شھری خوف میں مبتلا ہوچکے ہیں.پولیس عوام کو تحفظ دینے کے بجاء عدم دلچسپی کا مظاھرہ کرتے ہوئے خاموش ہے صرف تماشہ دیکھ رہی ہے.ضلع سجاول میں لوگ دن دھارے لوٹنے لگے ہیں.انہوں نے مزید کہاکہ جی یو آئی نے ھمیشہ سندھ کے مسائل پر آواز اٹھایا ہے.ملک میں دوسری بھی پارٹیاں ہیں جنہوں نے صرف عوام کو لولی پاپ دیا ہے.ووٹ لینے کے بعد نظر ہی نہیں آتے ہیں جی یو آئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان سے لیکر کارکن تک کوئی بھی کرپشن میں ملوث نہیں ہے.آنے والے انتخابات میں جی یو آئی اکثریت سے کامیاب ہوگی آنے والا مستقبل جی یو آئی کا ہے.سندھ کے امن و امان پر جی یو آئی کے صوبائی قائد راشد محمود سومرو کی جانب سے بائیس اکتوبر کو سندھ پنجاب باڈر سے قافلا نکلینگا جو یکم نومبر کو سجاول پھنچے گا جس کا بھرپور استقبال کیا جائینگا.چوھڑجمالی سے سینکڑوں گاڑیوں کا قافلا شامل ہوکر دو نومبر کو کراچی میں جلسہ عام میں شرکت کرینگے.انہوں نے مزید کہا کہ بائیس اکتوبر کو جی یو آئی یونٹ شاھبندر کی جانب سے ضلع سجاول میں بھی امن مارچ کیا جائینگا

سجاول(رپوٹ:عتیق الرحمان کھتری)انجمن تاجران سجاول کا ھنگامی اجلاس حاجی اسلم میمن کی صدارت میں ہوا جس میں انجمن تاجران کے رہنما نیاز میمن،حافظ ریاض میمن،عبید الرحمان کھتری،یعقوب میمن،جئرام داس،مادو دیوان، ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں سجاول میں بھرتی ہوئی وارداتوں اور پولیس کی جانب سے شھریوں کو تحفظ نہ دینے پر سخت ناراضگی کا اظھار کیا گیا تاجروں نے کہا سجاول میں ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے.کچھ دن قبل تاجر زبیر میمن سے پندراہ لاکھ روپئے کی رقم دن دھارے چھینی گئی.دو دن پھلے رات کو بدین روڈ سے مویشی مالکان سے نو لاکھ کی ڈکیتی ہوئی ہے.روزانہ درجنوں موٹرسائیکلیں چھینی جارہی ہیں.پولیس معمول کے مطابق خاموش ہے.اجلاس میں فیصلا کیا گیا کہ دو دن میں ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاتا اور چھینی ہوئی رقم واپس نہیں کی جاتی توں کراچی سے مٹھی جانے والی مین شاھراہ پر دھڑنا دیا جائینگا.

سجاول(رپوٹ:عتیق الرحمان کھتری)سجاول میں آبادگاروں کا دھان کی کٹوتی کرنے پر ملز مالکان کے خلاف آبادگار اور کاشتکاروں کی جانب سے ضلع سجاول کے مختلف شھروں میں دھڑنے احتجاجی مظاھرے کئے گئے.سجاول،جاتی،دڑو،میرپوبٹھورو،چوھڑجمالی میں احتجاج کیا گیا.سجاول مین روڈ نیشنل ھاء وے پر دھڑنا دیا گیا.دھرنے کے باعث کراچی بدین تھرپارکار جانے والی مسافر گاڑیوں کی قطارین لگ گئی مسافر پریشانی سے دوچار تھے.آبادگاروں اور کاشتکاروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ دھان کے فصل اترنے ملز مالکان نے غیرقانونی کٹوتی شروع کردی ہے.دھان کے سرکاری نرخ پر لیا جائے انتظامیا ملز مالکان من مانے نرخ مقرر کرنے کے خلاف فوری طور پر نوٹیس لیا جائے.آباد گاروں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آباگاروں پر جبری ظلم بند کرو دھان کے مقرر سرکاری نرخ پر عمل کروایا جائےضلعی انتظامیہ ملز مالکان کے خلاف فوری نوٹیس لیکر کاشتکاروں اور آبادگاروں کے ساتھ انصاف کیا جائے.تین گھنٹے بعد ڈپٹی کمشنر سجاول واجد شیخ اور سابق ایم پی اے شاھ حسین شاھ شیرازی پھنچ کر مظاھرین سے بات کی ڈی سی سجاول نے کہا آبادگاروں سے ناجائز ہونے نہیں دینگے ہم ان کے ساتھ ہیں.جمعہ کے دن مل مالکان اور آبادگاروں کا اجلاس کرکے تمام مسائل حل کئے جائینگے.

سجاول(رپوٹ:عتیق الرحمان کھتری)سجاول کے قریب جاتی روڈ پر دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں ایک شخص جانبحق تین زخمی ہوگئے جن کو سول ہسپتال سجاول منتقل کردیا گیا.زخمی ہونے والوں میں مصحب، نوراحمد، اور فیصل شامل ہیں جبکے حادثے میں جانبحق ہونے کی شناخت بابن شیخ کے نام سے ہوئی ہے جو جاتی روڈ کے قریب مرزو لغاری اسٹاپ کا رہائشی تھا.جانبحق ہونے والے کی لاش کو سول اسپتال سجاول میں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی.جانبحق ہونے نوجوان کی نعش گھر میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا.

سجاول (رپوٹ:عتیق الرحمان کھتری)سجاول میں شھید جان محمد مھر کے قتل کے ملزمان کی گرفتاری نہ ہونے خلاف پی ایف یوجے کی جانب سے سورج سجاولی پریس کلب پر احتجاج کیا گیا.شھید کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور مرکزی ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلانے کے لیئے اظھار یکجھتی کے طور پر احتجاجی مظاھرہ کیا گیا.احتجاج میں صحافیوں ، سماجی تنظیموں کے رھنماء اور سول سوسائیٹی کی جانب سے شرکت کی اور آزاد صحافت زندھ باد سمیت شھید ہونے والے صحافیوں کے قاتلوں کی گرفتاری نہ ہونے کے خلاف شدید نعریبازی کی گئی.احتجاج کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے رھنمائوں نے کہا کہ آئے دن صحافیوں پر حملا کیا جارہا ہے.آزاد صحافت کا آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے.صحافی جان محمد مھر کے قاتلوں اور سرپرستوں کو کیوں ابھی تک پولیس گرفتار نہ کرسکی ہے.انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ واقع میں ملوث ملزمان کی گرفتار کرکہ سخت سے سخت سزا دی جائے اور ورثہ کو انصاف فراہم کیا جائے .

سجاول(رپوٹ:عتیق الرحمان کھتری)ڈپٹی کمشنر آفیس سجاول کے عملے کا انوکھا کارنامہ سامنے آنے لگا.شھریوں کی جانب سے اپنے مسائل کے لئے دی ہوئی درخواستیں غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے.ذرائع نے بتایا کہ ڈی سی سجاول آفیس میں ایک مافیا موجود ہے جو عوام کے لئے عذاب بن چکی ہے.کچھ سیاسی رہنماؤں کے علاوہ شھریوں کی جانب بھیجی گئی شکایتی درخواستیں غائب کی جاتی ہیں.جبکے ذرائع نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سجاول اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سجاول کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن بھی غائب کئے جاتے ہیں متعلقہ افسران کے پاس نہیں پھنچتے ہیں.شھریوں نے سخت برھمی کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ سجاول میں نئے تعنات ڈی سی واجد شیخ کو ناکام بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اس طرح کے حرکت کرکے مزید مشکلات پیدا کی جارہی ہیں انہوں نے ڈی سی سجاول سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے.

سجاول(رپوٹ:عتیق الرحمان کھتری)چوھڑجمالی تھانے کی حدود میں گاؤں جمعہ جہولائی میں شوھر کے بھائی ھاتھوں قتل ہونے والی بھابی کے کا ایک ملزم گرفتار ہوگیا.چوھڑجمالی میں تیس سالا زیب جھولائی کو شوھر کے بھائی نے تشدد کرکے قتل کردیا تھا.اطلاع پر پولیس نے پھنچ کر ملزم کا گرفتار کیا.نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال سجاول منتقل کردیا گیا.قتل ہونے والی خاتون کے بھائی نے بتایا کہ میری بھن زینب کو ایوب جھولائی نے تشدد کرکے قتل کردیا ہے.پولیس نے بتایا کہ ایوب جھولائی کو گرفتار کرلیا ہے.۔تفتیش کی جارہی ہے.ورثاء کی جانب سے ابھی تک مقدمہ درج نہیں کروایا گیا ہے.قتل کے حقائق سامنے نہ آسکے.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »