LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) بھارت کے گودی میڈیا کی ایک اور بھونڈی کوشش ناکام

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) بھارت کے گودی میڈیا کی ایک اور بھونڈی کوشش ناکام، ملائیشین وزیراعظم نے انٹرویو کے دوران پاکستان کودہشتگردی سے جوڑنے سے انکار کردیا’ ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑنے سے یکسر انکار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ملائیشیا کی سکیورٹی ایجنسیوں نے نہیں بتایا کہ پاکستان کی ریاست دہشت گردی سے منسلک ہے’ برکس سربراہی اجلاس کے لیے بھارت کے دورے پر آئے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے بھارتی میڈیا کو انٹریو دیتے ہوئے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ‘انور ابراہیم نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں مسلسل جاری اسرائیلی حملے اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی ہے’ اس موقع پر بھارتی صحافی نے اپنے سوال میں پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کی جس پر انور ابراہیم نے کہا کہ انہیں ملائیشیا کی سکیورٹی ایجنسیوں نے نہیں بتایا کہ پاکستان کی ریاست دہشت گردی سے منسلک ہے اور یہ کہ پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت نہیں دیے گئے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »