اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ‘نشانِ حیدر شہداء ریسرچ فورم’ کا ایک وفد بی آر بی نہر کے کنارے میجر عزیز بھٹی شہید کے جائے شہادت پر آج پھولوں کی چادر چڑھائے گا
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ‘نشانِ حیدر شہداء ریسرچ فورم’ کا ایک وفد بی آر بی نہر کے کنارے میجر عزیز بھٹی شہید کے جائے شہادت پر آج پھولوں کی چادر چڑھائے گا’ وفد میں عباس بیگ مرزا، عمر فاروق چوہدری، خورشید خان، اعظم برکی، نعیم شہزاد، محمد اویس اور بلال احمد شامل ہوں گے میجر عزیز بھٹی 17 پنجاب رجمنٹ کی ایک کمپنی کی کمان کر رہے تھے اور انہوں نے کئی دنوں تک پاکستان کا دفاع کرتے ہوئے بھارتی افواج کو شکست دی’ اور 12 ستمبر کو بھارتی گولے کو سینے پر کھا کر اپنی جان قربان کر دی’ حکومتِ پاکستان نے ان کی بہادری کا اعتراف کیا اور نشانِ حیدر کا اعلان کیا’ شہید کی اہلیہ زرینہ عزیز نے جنرل ایوب خان سے ان کا تمغہ وصول کیا۔

