راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) یوتھ پارلیمنٹ پاکستان(این جی او) کے طلباء و طالبات کے وفد کا پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ
Share
راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) یوتھ پارلیمنٹ پاکستان(این جی او) کے طلباء و طالبات کے وفد کا پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ، اے ایس پی نیو ٹاؤن،ڈی ایس پی ایڈمن اور دیگر افسران نے وفد کو مختلف شعبہ جات اور جدید پولیسنگ کے نظام سے آگاہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق یوتھ پارلیمنٹ پاکستان(این جی او) کے طلباء و طالبات کے وفد نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، اے ایس پی نیو ٹاؤن،ڈی ایس پی ایڈمن اور دیگر افسران نے وفد کو مختلف شعبہ جات اور جدید پولیسنگ کے نظام سے آگاہ کیا، وفد نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ کیا جہاں جدید نظام اور پولیسنگ میں ٹیکنالوجی کے کردار پر بریفنگ دی گئی، وفد نے کمپلینٹ سیل کا بھی دورہ کیا، شہریوں کی شکایات کے اندراج، بروقت ازالے اور شکایات کی نگرانی کے طریقہ کار سے آگاہی دی گئی، وفد نے تحفظ سنٹر کا دورہ کیا، تحفظ سینٹر راولپنڈی، ٹرانسجینڈرز کے حقوق کے تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کے لیے قائم پاکستان کا پہلا سینٹر ہے، وفد کو شہریوں خصوصاً خواتین، بچوں اور دیگر متاثرہ افراد کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور معاونت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،اختتام پر طلباء و طالبات کو سرٹیفکیٹس دئیے گئے، وفد کی جانب سے اے ایس پی نیوٹاؤن،ڈی ایس پی ایڈ من اور دیگر افسران کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔


