LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت بحریہ یونیورسٹی کے طلباءو طالبات کے وفد کا آپریشنز ڈویژن کا دورہدورے کا مقصد طلباءو طالبات کو اسلام آباد پولیس کے آپریشنل نظام، پولیسنگ کے مختلف شعبہ جات اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرنا تھا

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت بحریہ یونیورسٹی کے طلباءو طالبات کے وفد کا آپریشنز ڈویژن کا دورہدورے کا مقصد طلباءو طالبات کو اسلام آباد پولیس کے آپریشنل نظام، پولیسنگ کے مختلف شعبہ جات اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرنا تھا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت بحریہ یونیورسٹی کے طلباءو طالبات کے وفد نے آپریشنز ڈویژن، ریسکیو آفس اور تھانہ رمنا کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے وفد کو آپریشنز ڈویژن کے مرکزی نظام، طریقہ کار اور افادیت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد کو پولیس کے مرکزی نظام، تھانہ جات اور مختلف دفاتر کی ورکنگ، تفتیشی امور، کمیونٹی پولیسنگ، پٹرولنگ اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم ناکہ جات کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔وفد کو بتایا گیا کہ اسلام آباد پولیس کا آپریشنز ڈویژن شہر میں امن و امان کے قیام، جرائم کے سدباب اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ شہر بھر میں موثر پٹرولنگ کے ذریعے پولیس کی فیلڈ میں موجودگی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔وفد کو شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم ناکہ جات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی، جہاں گاڑیوں اور افراد کی چیکنگ، کوائف کے اندراج اور مشکوک عناصر کی نشاندہی کے ذریعے جرائم کی روک تھام میں مدد ملتی ہے۔وفد کے شرکاءنے اسلام آباد پولیس کے جدید تکنیکی نظام، پیشہ ورانہ طریقہ کار اور مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کو سراہا۔ وفد نے دورے کو معلوماتی اور مفید قرار دیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد اور ان کی ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »