LOADING

Type to search

National

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) شہدائے پولیس کو خراجِ عقیدت، عبدالقیوم شہید اور عدیل ظفر شہید کی قبور پر پولیس دستوں کی سلامی

Share

راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ہیڈ کانسٹیبل عبدالقیوم شہید اور کانسٹیبل عدیل ظفر شہید کی قبور پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے شہداء کی قبور پر سلامی پیش کی، جبکہ پولیس افسران نے پھول چڑھائے اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔۔۔۔۔۔

ہیڈ کانسٹیبل عبدالقیوم شہید نے 9 ستمبر 2015 کو فرض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کیا، جبکہ کانسٹیبل عدیل ظفر شہید 9 ستمبر 2023 کو وطن و قوم کی حفاظت کی ذمہ داری نبھاتے ہوئے شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوئے۔ پولیس افسران نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء پولیس نے اپنے خون سے فرض شناسی، بہادری اور عوام کے تحفظ کی ایسی مثالیں قائم کی ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔۔۔

اس موقع پر شہداء کے اہلِ خانہ سے بھی اظہارِ یکجہتی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پولیس کے شہداء کی قربانیاں محکمہ پولیس کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ پولیس افسران کا کہنا تھا کہ شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے فرض کی عظمت کو زندہ رکھا، ان کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔۔۔۔۔

تقریب کے اختتام پر شہداء کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی گئی۔ شہدائے پولیس کی عظمت کو سلام، جنہوں نے قوم کے امن اور شہریوں کے تحفظ کی خاطر اپنی جانیں قربان کر دیں۔۔۔۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »