LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس سنٹرل پولیس آفس میں جدید کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر قائم۔

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس سنٹرل پولیس آفس میں جدید کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر قائم۔

نیا سینٹر دارالحکومت میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی پولیسنگ، موثر کمانڈ، بروقت فیصلہ سازی اور مختلف پولیس یونٹس کے درمیان رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس سنٹرل پولیس آفس میں جدید کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر قائم کر دیا گیا ہے، جو دارالحکومت میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی پولیسنگ، موثر کمانڈ، بروقت فیصلہ سازی اور مختلف پولیس یونٹس کے درمیان رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔نئے سینٹر کا بنیادی مقصد انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کو ایک مرکزی پلیٹ فارم سے اسلام آباد پولیس کے اہم آپریشنل نظام، سیف سٹی، فیلڈ فورس اور شہر میں امن و امان کی صورتحال کی براہِ راست نگرانی اور موثر کمانڈ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ اس نظام کے ذریعے مختلف پولیس یونٹس کی معلومات اور آپریشنل سرگرمیوں کو ایک مربوط کمانڈ اینڈ کنٹرول پلیٹ فارم سے منسلک کیا جائے گا۔سینٹر میں مصنوعی ذہانت، چہرہ شناخت، خودکار نمبر پلیٹ شناخت، جرائم کے تجزیے، جغرافیائی معلومات اور ایمرجنسی رسپانس سمیت جدید ٹیکنالوجی پر مبنی مختلف نظام مربوط کیے گئے ہیں، جو جرائم کی روک تھام، فیلڈ فورس کی مانیٹرنگ اور فوری پولیس رسپانس میں معاون ثابت ہوں گے۔اس جدید سینٹر کی بدولت کسی بھی ہنگامی، سکیورٹی یا امن و امان کی صورتحال میں بروقت معلومات کی فراہمی، صورتحال کی فوری مانیٹرنگ اور تیز رفتار فیصلہ سازی ممکن ہوگی۔ آئی جی اسلام آباد اپنے دفتر سے شہر کی مجموعی صورتحال اور پولیس آپریشنز کو براہِ راست مانیٹر کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری ہدایات جاری کر سکیں گے۔مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول پلیٹ فارم کے ذریعے پولیس کے مختلف یونٹس کے درمیان رابطہ کاری اور کوآرڈینیشن مزید موثر ہوگی، جس سے کسی بھی واقعے کی صورت میں متعلقہ یونٹس کو بروقت متحرک کرنے، وسائل کی موثر تقسیم اور پولیس رسپانس کو مزید تیز بنانے میں مدد ملے گی۔جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے فیلڈ فورس کی تعیناتی، کارکردگی اور آپریشنل سرگرمیوں کی موثر نگرانی کے ساتھ ساتھ کمانڈ، مانیٹرنگ اور احتساب کے نظام کو بھی مزید مضبوط بنایا جا سکے گا، جس سے پولیسنگ کے مجموعی معیار اور کارکردگی میں بہتری آئے گی۔یہ جدید سینٹر اسلام آباد پولیس کو ڈیٹا، ٹیکنالوجی، بروقت معلومات اور مربوط کمانڈ پر مبنی جدید پولیسنگ کی جانب لے جانے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اسلام آباد پولیس میں جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال، مربوط کمانڈ اینڈ کنٹرول، بہتر بین الیونٹ کوآرڈینیشن اور تیز رفتار رسپانس کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کا تحفظ، پولیس کی کارکردگی میں مسلسل بہتری اور اسلام آباد میں امن و امان کا قیام اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور دستیاب تمام وسائل کو بھرپور انداز میں بروئے کار لایا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »