اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کاروائیاں، سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اورمجرمان اشتہاریوں سمیت 23 جرائم پیشہ گرفتار
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کاروائیاں، سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اورمجرمان اشتہاریوں سمیت 23 جرائم پیشہ گرفتار۔ ملزمان سے منشیات، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے لئے موثر کریک ڈاون جاری ہے۔اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 23 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1,452 گرام آئس، ، 20 بوتل شراب ،چار رائفلیں اور مختلف بور کے 14 عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ اسلام آباد پولیس کی “No to Weapon”مہم کے تحت غیر قانونی اسلحہ،اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف بھر پور کارروائیاں کرنے،سابقہ ریکارڈ یافتہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اور شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے شہریوں سے گزارش کی کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار”15-پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیاجاسکے

