LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت سینئر پولیس افسران کے اہم اجلاس

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت سینئر پولیس افسران کے اہم اجلاس، میں امن و امان، ٹریفک مینجمنٹ، سکیورٹی انتظامات، سیف سٹی کی اپ گریڈیشن اور پولیسنگ سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈی جی سیف سٹی/ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر افسران نے اپنے متعلقہ شعبہ جات کی کارکردگی، جاری اقدامات اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی پولیس سروسز کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد کو بریفنگ دی۔آئی جی اسلام آباد نے امن و امان کی صورتحال کو مزید مؤثر بنانے، ٹریفک کے نظام کو بہتر اور منظم کرنے اور سکیورٹی انتظامات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے سیف سٹی کے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی نظام کی اپ گریڈیشن کے عمل کو مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے پر بھی زور دیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کو پولیس کی تمام سروسز بروقت، مؤثر اور پیشہ ورانہ انداز میں فراہم کی جائیں، جبکہ فیلڈ پولیسنگ، نگرانی اور فوری رسپانس کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے۔ جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال، مربوط پولیسنگ اور بہتر ٹریفک مینجمنٹ کے ذریعے شہریوں کے لیے محفوظ اور سہل ماحول کو یقینی بنایا جائے۔آئی جی اسلام آباد نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی سہولت اور تحفظ کو اولین ترجیح دیتے ہوئے تمام دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لایا جائے اور پولیسنگ کے نظام میں مزید بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں۔مزید براں، آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد پولیس کے انتظامی امور، سکیورٹی، ٹریفک، لاجسٹکس اور پولیس ویلفیئر سے متعلق اقدامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران کو اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ انداز میں انجام دینے اور تمام امور کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی، جبکہ پولیسنگ کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور شہریوں کو مؤثر و فوری سہولیات کی فراہمی پر بھی زور دیا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »