LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس لوجسٹکس عثمان طارق بٹ کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس لوجسٹکس عثمان طارق بٹ کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس پی ہیڈکوارٹرز پری گل ترین، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ساجد اکرام اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں اسلام آباد پولیس کے انتظامی و لاجسٹک امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال، گاڑیوں اور دیگر ضروری سہولیات کی دستیابی سمیت پولیس افسران و اہلکاروں کو درکار لاجسٹک سپورٹ کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اے آئی جی لاجسٹکس عثمان طارق بٹ نے ہدایت کی کہ پولیس افسران و اہلکاروں کو فرائض کی انجام دہی کے لیے درکار تمام ضروری سہولیات اور لاجسٹک سپورٹ بروقت فراہم کی جائے۔ انہوں نے دستیاب وسائل کو بہترین انداز میں بروئے کار لانے اور انتظامی امور میں مزید بہتری لانے پر بھی زور دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مؤثر لاجسٹک نظام پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس لیے تمام متعلقہ امور کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرتے ہوئے وسائل کی دستیابی اور مناسب استعمال کو یقینی بنایا جائے

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »