اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس نے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز۔ سرچ آپریشنز کے دوران 268 افراد، 138 گھروں،21 دکانیں، ایک ہوٹل ،127 موٹرسائیکلوں اور 55 گاڑیوں کو چیک کیا
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پولیس نے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز۔ سرچ آپریشنز کے دوران 268 افراد، 138 گھروں،21 دکانیں، ایک ہوٹل ،127 موٹرسائیکلوں اور 55 گاڑیوں کو چیک کیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 04 افراد، 02 موٹر سائیکلوں اور 01 گاڑی کو متعلقہ تھانے منتقل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد کے خصوصی احکامات پر پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے۔سرچ آپریشنز کے دوران 268 افراد، 138 گھروں، 21 دکانیں، ایک ہوٹل،127 موٹر سائیکلوں اور 55 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے چار مشکوک افراد، دو موٹر سائیکلوں اور ایک گاڑی کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے دو پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آبادقاضی علی رضا کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے


