اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی کے احکامات پر ایچ ای سی کے زیرِاہتمام اینٹی ڈرگز اینڈ ٹوبیکو کمیٹی کا اہم اجلاس
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی کے احکامات پر ایچ ای سیکے زیرِاہتمام اینٹی ڈرگز اینڈ ٹوبیکو کمیٹی کا اہم اجلاس، نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے زیرِ اہتمام اینٹی ڈرگز اینڈ ٹوبیکو کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں منشیات اور تمباکو کے بڑھتے ہوئے رجحان کی روک تھام اور نوجوان نسل کو اس کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایس پی انڈسٹریل ایریا زون خالد محمود اعوان، ایس ایچ او ویمن، لاء آفیسر اور HEC کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تعلیمی اداروں میں منشیات اور تمباکو کے استعمال کے خلاف مؤثر اقدامات، نوجوانوں میں آگاہی پیدا کرنے اور مختلف تعلیمی اداروں میں آگاہی سیمینارز کے انعقاد کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ منشیات اور تمباکو کے استعمال کے مضر اثرات سے بچوں اور نوجوانوں کو بروقت آگاہ کرنا انتہائی ضروری ہے، جبکہ اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون سے ایک مؤثر اور جامع آگاہی مہم چلائی جائے۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں آگاہی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے گا تاکہ نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے محفوظ رکھتے ہوئے انہیں تعلیم، صحت مند سرگرمیوں اور مثبت سوچ کی جانب راغب کیا جا سکے۔اسلام آباد پولیس نوجوان نسل کو منشیات کے نقصانات سے محفوظ رکھنے اور منشیات کے خلاف مؤثر اقدامات کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر آگاہی اور انسدادِ منشیات کی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گی

