راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ صدر بیرونی کے علاقے حبیب لائن اڈیالہ روڈ پر سسرال میں خاتون کو قتل کردیا گیا
Share
راولپنڈی (ڈیجیٹل پوسٹ) تھانہ صدر بیرونی کے علاقے حبیب لائن اڈیالہ روڈ پر سسرال میں خاتون کو قتل کردیا گیا، واردات کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔پولیس کے مطابق محمد ابرہیم نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان کا رہاہشی ہوں اور زمینداری کرتا ہوں بہن سندس کی شادی تنویر سے دو سال قبل ہوئی، جس سے ایک بیٹا ہے جسکی عمر ایک سال ہے بہنوئی تنویر دبئی میں ملازمت کرتا تھا اور چار ماہ قبل واپس آیا لیکن شادی کے بعد سے اسکی اور بہن کے درمیان ناچاقی رہتی تھی تنویر لڑکیوں سے فون پر باتیں کرتا رہتا تھا اور زیادہ وقت گھر سے باہر گزارتا تھا، گزشتہ تین چار دن سے اسنے نے بہن کو شک کی بنا پر زہنی دباؤ میں رکھا ہوا تھا گزشتہ رات میری والدہ سے بات ہوئی تواس نے بتایا کہ سسرال والوں نے بہن کو بہت زیادہ پریشان کر رکھا ہے۔ بہن سے رابطہ کیا تو بہنوئی تنویر کی بہن فضا نے بتایا کہ بہن نے خودکشی کرلی ہے اطلاع پا کر بھائیوں کے ساتھ وہاں پہنچے تو دیکھا بہن کے ہاتھوں پر تازہ مہندی لگی ہوئی تھی، بہن کو اسکے خاوند تنویر اور عبد العزیز سمیت دیگر نامعلوم کے ساتھ مل کر گلے میں پھندہ دیکر کر قتل کردیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس زرائع کا کہنا تھا کہ پولیس ٹیم اطلاع پر موقع پر پہنچی تو کمرے کا دروازہ توڑا ہوا اور نعش کمرے میں بستر پر پڑی تھی گلے میں دوپٹہ اور گردن پر پھندے کا نشان تھا

