LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) اقلیتی کمیونٹی کے حقوق کے محافظ ہیں۔چیئرمین خاقان وحید

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ ہم کرسچن کمیونٹی سمیت ہر اقلیتی کمیونٹی کے حقوق کے محافظ ہیں۔ اور ہم ان کے لیے ہمیشہ ہر سطح پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں نے یہ بات کرسچن کمیونٹی کی اہم شخصیات عارف جیمز اور انجیلا عارف جیمز سے ملاقات میں کہی۔ اس موقع پر سیاسی و سماجی رہنما ضیاء الحق نے پاکستان عوامی قوت پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ ہم نے ہر پلیٹ فارم پر اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی بات کی ہے اور ہماری پارٹی منشور میں بھی اقلیتوں کو دیے گئے تمام حقوق ان کی مذہبی آزادی اور ہر شعبے میں ان کا حصہ رکھنے کی جو آئین نے تشریح کی ہوئی ہے اس کی ہم بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ اور اس پر انشاءاللہ اقتدار میں آ کے عمل بھی کریں گے۔ اس موقع پر کرسچن کمیونٹی کے نمائندہ وفد نے پاکستان عوامی قوت پارٹی کے منشور ۔بیانیے۔ سوچ اور اب تک کیے گئے عوامی و فلاحی کاموں کی تعریف کی اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ سیاسی و سماجی رہنما ضیاء الحق نے کہا کہ وہ پارٹی کے منشور اور بیانیہ کو تقویت دینے کے لیے پارٹی میں شامل ہوئے ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »