اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں کی ملک میں داخلے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھارتی سرپرست یافتہ 15 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں کی ملک میں داخلے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھارتی سرپرست یافتہ 15 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا’ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی 36 گھنٹے جاری رہی، ہلاک ہونے والے خوارج سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا’ دہشتگرد ملک میں امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے تھے، افغان طالبان حکومت دہشتگرد تنظیم کو افغان سرزمین استعمال کرنے سے روکنے، مؤثر سرحدی انتظام یقینی بنانے اور اپنی بین الاقوامی ذمے داریوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے’ آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں، بھارتی سرپرستی یافتہ خارجیوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، غیرملکی سرپرست اور حمایت یافتہ دہشتگردی ختم کرنے کے لیے انسدادِ دہشتگردی مہم جاری رہے گی

