اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی سید علی ناصر رضوی کا اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز کا دورہ
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی سید علی ناصر رضوی کا اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز کا دورہ۔آئی جی اسلام آباد نے ٹریفک پولیس کی مجموعی کارکردگی، ٹریفک مینجمنٹ، آپریشنل امور، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔تمام افسران کو شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور شہریوں کو محفوظ و آسان سفری ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل موثر انداز میں بروئے کار لانے کے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف ٹریفک پولیس آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔دورے کے دوران ٹریفک پولیس افسران نے آئی جی اسلام آباد کو ٹریفک پولیس کی مجموعی کارکردگی، ٹریفک مینجمنٹ، آپریشنل امور، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر شہر میں ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنانے اور شہریوں کو درپیش ٹریفک مسائل کے فوری حل کے حوالے سے مختلف امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔آئی جی اسلام آباد نے ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، ٹریفک قوانین پر موثر عملدرآمد، ٹریفک حادثات کی روک تھام اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ٹریفک مینجمنٹ کے نظام کو مزید منظم، موثر اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے جاری اقدامات اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر بھی افسران سے تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے افسران کو ہدایت کی کہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور شہریوں کو محفوظ و آسان سفری ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل موثر انداز میں بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے جدید ٹیکنالوجی، موثر نگرانی اور جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم سے بھرپور استفادہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کے مسائل کی نشاندہی اور ان کے بروقت حل کے لیے فیلڈ مانیٹرنگ کو مزید موثر بنایا جائے۔آئی جی اسلام آباد نے مزید ہدایت کی کہ ٹریفک پولیس کے افسران و جوان شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، شائستگی اور پیشہ ورانہ رویے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی شکایات اور ٹریفک سے متعلق مسائل کے فوری ازالے پر خصوصی توجہ دی جائے اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے دوران قانون کے یکساں اور منصفانہ اطلاق کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی صرف جرمانوں یا کارروائی تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ شہریوں میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی اقدامات کو بھی مزید موثر بنایا جائے۔ ٹریفک حادثات کی روک تھام اور سڑکوں پر شہریوں کی حفاظت کے لیے احتیاطی اور پیشگی اقدامات کو ترجیح دی جائے۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک نظام کو مزید بہتر، محفوظ، منظم اور موثر بنانے کے لیے اصلاحات اور جدید اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ جدید ٹیکنالوجی، بہتر ٹریفک مینجمنٹ، موثر نگرانی اور پیشہ ورانہ خدمات کے ذریعے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی اور اسلام آباد میں ٹریفک کی روانی کو مزید منظم بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات یقینی بنائے جائیں گے

