LOADING

Type to search

National

رحیم یارخان (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی پی او عرفان علی سموں کا ضلع بھر میں سرگرم عادی و ریکارڈی ملزمان کے خلاف مہم تیز کرنے کا حکم۔

Share

رحیم یارخان (ڈیجیٹل پوسٹ) ڈی پی او عرفان علی سموں کا ضلع بھر میں سرگرم عادی و ریکارڈی ملزمان کے خلاف مہم تیز کرنے کا حکم۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او عرفان علی سموں نے عوام کی جان ومال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیےء ضلع بھر کے سرکل پولیس افسران و ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے سرکلز اور تھانہ جات کے علاقوں میں جرائم کی نوعیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسے عادی و ریکارڈی ملزمان کو جرائم کے لیے سر گرم ہوں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ریڈ پارٹیاں تشکیل دیں اور اپنے علاقون میں پولیس معاونین کے ذریعے ایسے عناصر کے بارہ میں حقائق پر مبنی مصدقہ معلومات حاصل کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کو ہر صورت گرفتار کرتے ہوئے انہیں پابند سلاسل کیا جائے تاکہ عوام الناس کو ان کے جرائم کے شر سے محفوظ رکھا جا سکے، انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مضبوط مقدمات، موئثر تفتیش اور کارگر تحقیقات کے بعد چالان جیل کریں اور موئثر پیروی سے ان کی سزا یابی کو یقینی بنا کر انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ معاشرہ میں امن و امان کا تسلسل برقرار رہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »