LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سینئر افسران سے آن لائن میٹنگ کے دوران سیف سٹی، لاجسٹکس، سکیورٹی اور پولیس ویلفیئر سے متعلق اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سینئر افسران سے آن لائن میٹنگ کے دوران سیف سٹی، لاجسٹکس، سکیورٹی اور پولیس ویلفیئر سے متعلق اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ پولیسنگ، بہتر انتظامی امور اور پولیس افسران کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کا سلسلہ برقرار رکھنے کے عزم، تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت سینئر افسران کے ساتھ ایک اہم آن لائن اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیف سٹی، لاجسٹکس، سکیورٹی اور پولیس ویلفیئر سے متعلق جاری اقدامات اور ادارہ جاتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران آئی جی اسلام آباد کو مختلف شعبہ جات کی کارکردگی، جاری منصوبوں اور تفویض کردہ ذمہ داریوں پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ امور کو مزید موثر اور بہتر بنانے، دستیاب وسائل کے بہترین استعمال اور ادارہ جاتی معاملات کو مربوط انداز میں آگے بڑھانے سے متعلق مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی جی اسلام آباد نے جاری اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے سینئر افسران کو فرائض کی انجام دہی، جاری منصوبوں اور اقدامات میں مزید بہتری لانے اور ادارہ جاتی امور کو بہتر اور موثر انداز میں آگے بڑھانے کے حوالے سے ضروری رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ باہمی رابطہ کاری اور پیشہ ورانہ انداز میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتے ہوئے متعلقہ شعبہ جات کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو ایک جدید، موثر اور عوام دوست ادارہ بنانے کے لیے تمام شعبہ جات کی مربوط کارکردگی اور مسلسل بہتری ناگزیر ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جاری اقدامات کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے اور تمام ذمہ داریوں کو بروقت اور بہترین انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ ادارے کی مجموعی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ پولیسنگ، بہتر انتظامی امور اور پولیس افسران کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ اسلام آباد پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنایا جا سکے اور شہریوں کو بہتر اور معیاری خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »