LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایس پی آ پر یشنز نے فرائض منصبی کی ادائیگی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و جوانوں کو نقد انعامات وتعریفی اسناد سے نوازا

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایس پی آ پر یشنز نے فرائض منصبی کی ادائیگی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و جوانوں کو نقد انعامات وتعریفی اسناد سے نوازا۔اسلام آباد پولیس کا وقار ان افسران کی بدولت ہے جو ایمانداری، خلوصِ نیت اور پیشہ ورانہ عزم کے ساتھ ہر چیلنج کا سامنا کرتے ہیں۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا تفصیلات کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے فرائض کی انجام دہی کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و جوانوں میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیے۔ ان افسران و جوانوں نے پیشہ ورانہ صلاحیت، فرض شناسی، جانفشانی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں عمل میں لائیں اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ انہیں بروقت اور موثر پولیس خدمات کی فراہمی میں نمایاں کردار ادا کیا۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و جوانوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ محنت، دیانت داری، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ عزم ہی ایک موثر پولیس فورس کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران کی جانب سے مشکل حالات میں بہادری اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دینا نہ صرف محکمہ پولیس کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے بلکہ شہریوں کے اعتماد میں بھی اضافہ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کا وقار اور نیک نامی ان افسران و جوانوں کی محنت اور قربانیوں کی مرہونِ منت ہے جو ہر قسم کے چیلنج کا سامنا کرتے ہوئے قانون کی بالادستی اور شہریوں کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیح سمجھتے ہیں۔ پولیس افسران کو چاہیے کہ اپنے فرائض ہمیشہ ایمانداری، خلوصِ نیت، شائستگی، شفافیت اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں۔ایس ایس پی آپریشنز نے مزید کہا کہ بہادری، تہذیب، شفافیت اور عوامی خدمت اسلام آباد پولیس کی پہچان ہونی چاہیے۔ تمام افسران و جوان جرائم کی روک تھام، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائی اور شہریوں کو بروقت پولیس خدمات کی فراہمی کے لیے اسی جذبے، عزم اور محنت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں۔انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کا مقصد نہ صرف ان کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے بلکہ دیگر افسران و جوانوں کو بھی مزید محنت، لگن اور پیشہ ورانہ کارکردگی کے لیے حوصلہ دینا ہے۔ محکمہ پولیس میں اچھی کارکردگی کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا اور ایسے افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔اس موقع پر تعریفی اسناد اور نقد انعامات حاصل کرنے والے پولیس افسران و جوانوں نے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے اور پیشہ ورانہ لگن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں گے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »