LOADING

Type to search

Islamabad National

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کا نئے تعینات ہونے والے ایس ایس پی سکیورٹی/ ایڈمنسٹریشن اور ایس پی کیپیٹل پیٹرولز یونٹ کیپٹن (ر) سردار محمد شہریارخان سے امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال

Share

اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کا نئے تعینات ہونے والے ایس ایس پی سکیورٹی/ ایڈمنسٹریشن اور ایس پی کیپیٹل پیٹرولز یونٹ کیپٹن (ر) سردار محمد شہریارخان سے امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز قاضی علی رضا نے نئے تعینات ہونے والے ایس ایس پی سکیورٹی/ایڈمنسٹریشن اور ایس پی کیپیٹل پٹرول یونٹ کیپٹن (ر) سردار محمد شہریار خان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر اور مربوط بنانے، اہم مقامات کی سکیورٹی اور پولیسنگ کے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر دارالحکومت میں پٹرولنگ کے نظام کو مزید فعال اور نتیجہ خیز بنانے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں اور جرائم کی روک تھام کے لیے متعلقہ شعبوں کے درمیان باہمی رابطہ کاری اور کوآرڈینیشن مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کو محفوظ، پُرامن اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جرائم کی روک تھام، امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر فیلڈ پولیسنگ، فعال پٹرولنگ اور مربوط حکمت عملی بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی مؤثر موجودگی، بروقت رسپانس اور مختلف آپریشنل یونٹس کے درمیان مضبوط رابطہ کاری کے ذریعے جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔اس موقع پر کیپٹن (ر) سردار محمد شہریار خان نے بھی شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور وفاقی دارالحکومت میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن تعاون، باہمی رابطہ کاری اور پیشہ ورانہ اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ملاقات کے اختتام پر دونوں افسران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ باہمی تعاون، مؤثر کوآرڈینیشن اور مربوط حکمت عملی کے ذریعے سکیورٹی اور پٹرولنگ کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لاتے ہوئے شہریوں کے لیے محفوظ ماحول کو یقینی بنایا جائے گا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »