اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) بہارہ کہو میں پراپرٹی ڈیلر کا 5 مرلہ کے بوگس پلاٹ پر بیوہ خاتون سے 15 لاکھ کا مبینہ فراڈ
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) بہارہ کہو میں پراپرٹی ڈیلر کا 5 مرلہ کے بوگس پلاٹ پر بیوہ خاتون سے 15 لاکھ کا مبینہ فراڈ ، ایک سال سے پلاٹ کا قبضہ نہیں دیا، زرضمانت کے بوگس چیک دیکر وقت ضائع کیا، اصل رقم کے مطالبہ پر بہانے ، بدتمیزی اور دھمکی آمیز جواب دیتا ہے، متاثرہ خاتون کی اپنے بھائی کے زریعے ایس ایس پی آپریشنز اسلام اباد کو بہارہ کہو میں پراپرٹی کا کام کرنے والے شخص نوید احمد کے خلاف نوسربازی، دھوکہ دہی، اور جعل سازی کرنے پر درخواست ، مری کی رہائشی خاتون کے مطابق اسنے بچوں کیلئے ذاتی گھر کی ضرورت میں انتہائی محنت سے کمائے ہوئے 15 لاکھ روپے پنڈی میں رہائش پذیر اپنے بھائی کے ذریعے بہارہ کہو کے علاقہ میں پراپرٹی ڈیلر نوید احمد کو موضع پھلگراں، محلہ چوہدریاں میں واقع 5 مرلہ پلاٹ کے کیلئے دیئے، جو گذشتہ ایک سال سے پلاٹ کا قبضہ دینے سمیت، اصل رقم واپس کرنے سے مسلسل انکاری اور بہانے بازیاں کر رہا ہے، پراپرٹی ڈیلر نوید احمد معاہدے کی خلاف ورزی پر زرضمانت کی مد میں 30 لاکھ مالیت کا بوگس چیک دیکر ہمارا ایک سال ضائع کر چکا ہے، متاثرہ خاتون نے درکواست گزار افضال عباسی کے ذریعے ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا سے داد رسی کی درخواست میں مطالبہ کیا ہے کہ اسکے نقصان کا ازالہ کرایا جائے بہارہ کہو کے پراپرٹی ڈیلر نوید احمد نے ہم سے دھوکہ دہی کر کے سخت زیادتی کی ہے رقم واپس دلوائی جائے اور سخت قانونی کاروائی کیجائے۔

