اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایس پی آپریشنزقاضی علی رضا اور اے ڈی سی جنرل صاحبزادہ محمد یوسف کا فول پروف سکیورٹی
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایس پی آپریشنزقاضی علی رضا اور اے ڈی سی جنرل صاحبزادہ محمد یوسف کا فول پروف سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ پر باہمی تعاون اتفاق، سینئر سپرٹینڈنٹ آف پولیس آپریشنز قاضی علی رضا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صاحبزادہ محمد یوسف کی زیرِ صدارت عید میلاد النبی کے جلوسوں کے منتظمین کے ساتھ اہم اجلاس میں اسلام آباد پولیس، ضلعی انتظامیہ اور جلوسوں کے منتظمین نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران عید میلاد النبی کے موقع پر منعقد ہونے والے جلوسوں اور مذہبی اجتماعات کے سکیورٹی و انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر جلوسوں کے مقررہ روٹس، داخلی و خارجی راستوں، شرکاءکی سکیورٹی، ٹریفک کی روانی، پارکنگ اور دیگر اہم انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے کہا کہ عید میلاد النبی کے موقع پر شہریوں اور جلوس کے شرکاءکو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو سکیورٹی انتظامات مزید موثر بنانے اور تمام امور کی مسلسل نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مذہبی اجتماعات کے پرامن انعقاد اور فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اسلام آباد پولیس، ضلعی انتظامیہ اور جلوسوں کے منتظمین کے درمیان مو¿ثر رابطہ اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔مزید براں منتظمین کو سکیورٹی ہدایات پر مکمل عملدرآمد اور پولیس و انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کی بھی ہدایت کی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور مذہبی اجتماعات کے پرامن انعقاد کے لیے مکمل طور پر متحرک ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون سے عید میلاد النبی کے تمام پروگرامز کو محفوظ اور پرامن ماحول میں یقینی بنایا جائے گا




