LOADING

Type to search

BREAKING NEWS National

راولپنڈی(ڈیجیٹل پوسٹ) دھمیال پولیس کی موثر تفتیش، بہن کے ساتھ مل کرکرایہ دار کو قتل کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار

Share

۔تفصیلات کے مطابق ملزمہ عاصمہ اور اسکے بھائی محسن کے پاس خرم اورمقتول شیر عباس کرایہ دار تھے، ملزمہ عاصمہ کو شک تھا کہ مقتول شیر عباس کے اسکی بیٹی کے ساتھ ناجائز مراسم تھے،اشتہاری مجرم محسن نے اپنی بہن عاصمہ اور کرایہ دار خرم کے ساتھ مل کر فائرنگ کر کے شیر عباس کو قتل کر دیا تھا،دھمیال پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے اشتہاری مجرم محسن کو گرفتار کر لیا،واقعہ میں ملوث ملزمہ عاصمہ اور کرایہ دارخرم قبل ازیں گرفتار ہوکر چالان ہو چکے ہیں، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ گرفتار مجرم اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرارو اقعی سزاد لوائی جائے گی،سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »