اسلام آ باد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایس پی سپیشل پروٹیکشن یونٹ خالد محمود اعوان کی بہترین کارکردگی پر افسران و اہلکاروں میں تعریفی اسناد کی تقسیم۔سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے افسران و اہلکار اہم تنصیبات اور شخصیات کی سکیورٹی سمیت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں
Share
اسلام آ باد (ڈیجیٹل پوسٹ) ایس ایس پی سپیشل پروٹیکشن یونٹ خالد محمود اعوان کی بہترین کارکردگی پر افسران و اہلکاروں میں تعریفی اسناد کی تقسیم۔سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے افسران و اہلکار اہم تنصیبات اور شخصیات کی سکیورٹی سمیت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ایس ایس پی ایس پی یوتفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سپیشل پروٹیکشن یونٹ خالد محمود اعوان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے افسران و اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں اور ان کی فرض شناسی، محنت اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔اس موقع پر ایس ایس پی سپیشل پروٹیکشن یونٹ خالد محمود اعوان نے افسران و اہلکاروں کی جانب سے تفویض کردہ ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دینے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ افسران و اہلکاروں کی محنت، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ لگن محکمہ پولیس کی مجموعی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔انہوں نے مزہد کہا کہ بہترین کارکردگی کا اعتراف اور حوصلہ افزائی افسران و اہلکاروں کے جذبہ خدمت کو مزید تقویت دیتی ہے۔ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے افسران و اہلکار اہم تنصیبات اور شخصیات کی سکیورٹی سمیت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ایس ایس پی ایس پی یو نے افسران و اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اسی جذبے، محنت، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ لگن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں اور سکیورٹی کے فرائض کی انجام دہی میں اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی جانب سے اہم تنصیبات اور شخصیات کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جبکہ افسران و اہلکاروں کی بہترین کارکردگی کو آئندہ بھی بھرپور انداز میں سراہا جائے گا۔ایس ایس پی سپیشل پروٹیکشن یونٹ خالد محمود اعوان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فرض شناسی، بہترین کارکردگی اور پیشہ ورانہ خدمات انجام دینے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا




