اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) سکیورٹی فورسز کا پولیس کے ہمراہ مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) سکیورٹی فورسز کا پولیس کے ہمراہ مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 49 دہشتگرد ہلاک ‘مستونگ، مچھ، خضدار اور پنجگور اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 37 دہشتگردوں کوجہنم رسید کر دیا گیا’ آئی ایس پی آر کےمطابق بلوچستان میں مستونگ، مچھ، خضدار اور پنجگور اضلاع میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جہاں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 37 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، بڑی تعدادمیں ہتھیار، دھماکاخیزمواد، ریموٹ ڈیٹونیشن آلات قبضے میں لےکر تلف کردیے’ بنوں، شمالی وزیرستان، اور کزئی اورخیبر اضلاع میں متعدد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے جہاں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج سےتعلق رکھنے والے 12 خوارج کو ہلاک کیا گیا، کارروائیوں میں دھماکا خیز مواد،آئی ای ڈیز،ہتھیار،گولہ بارود اور موٹرسائیکلیں برآمد کی گئیں’ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیاں بھارتی پراکسیز، فتنہ الخوارج، فتنۃ الہندوستان کے خاتمے کے لیے جاری بلاتعطل انسدادِ دہشت گردی مہم کا حصہ تھیں

