اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) سینیٹ اور قومی اسمبلی سے ڈیفنس فورسز ترمیمی بل اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ترمیمی بل منظور ہوگئے
Share
اسلام آباد (ڈیجیٹل پوسٹ) سینیٹ اور قومی اسمبلی سے ڈیفنس فورسز ترمیمی بل اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ترمیمی بل منظور ہوگئے’ وزیردفاع خواجہ آصف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی ترمیمی بل اور ڈیفنس فورسز آف پاکستان ترمیمی بل 2026 ایوان میں پیش کیے جنہیں کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا’ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے دونوں بلوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ترامیم میں بنیادی طور پر دفاعی کمانڈ کے موجودہ قانونی ڈھانچے کو نئے آئینی فریم ورک سے ہم آہنگ کیا گیا ہے’ قومی اسمبلی میں دونوں بلوں کی منظوری کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ایوان میں موجود رہے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار بھی وزیر اعظم کے ساتھ تھے’ دوسری جانب قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی ڈیفنس فورسز آف پاکستان ترمیمی بل اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا

